پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

محاصرے کے 29دن مکمل،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2019 |

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں پیر کو مسلسل 29ویں دن بھی بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے محاصرے کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انٹرنیٹ، ٹیلی فون اور موبائیل فون سمیت تمام مواصلاتی ذرائع اور ٹی وی چینل وادی کشمیراور جموں کے پانچ اضلاع میں معطل ہیں۔ مقامی اخبارات شائع نہیں ہورہے اورنہ ہی وہ اپنے آن لائن ایڈیشن اپ ڈیٹ کرپار ہے ہیں۔5اگست کو بھارتی حکومت کی طرف سے اپنے آئین کی دفعہ 370کی منسوخی کے

تحت جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں کرفیو اور دیگر پابندیاں نافذ ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ سے بازار اور سکول بھی بند ہیں۔ بھارتی فورسزرات کے وقت دیکھنے کی صلاحیت کے حامل جدید ترین کیمروں سے آراستہ ڈرونز سے مقبوضہ علاقے میں بھارت مخالف مظاہروں اور دیگر آزادی پسند سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ادھر لوگوں کوخوراک، ادویات اور دیگر اشیائے ضرویہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات اور آلات جراحی کی شدید قلت ہے اورمواصلاتی بلیک آؤٹ کے باعث لوگوں کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہے جبکہ مریضوں کو معمول کے طبی معائینے کیلئے ہسپتال جانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ عملہ اپنی ڈیوٹیوں پر نہیں جاپارہا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بھارت دانستہ طورپر کرفیو اور دیگر پابندیوں کو طول دے رہا ہے تاکہ کشمیری آئندہ موسم سرما کیلئے خوراک ذخیرہ نہ کرسکیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہرہے کہ اگر کرفیو اور پابندیاں مزید آئندہ چند دن جاری رہیں تو صورتحال سنگین ہوجائیگی۔ دریں اثناء سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد اشرف صحرائی سمیت گیارہ ہزار سے زائد سیاسی رہنماء اور کارکن مسلسل گھروں یا جیلوں میں نظربند ہیں۔بھارتی انتظامیہ نے کشمیر کے انسانی حقوق کے کارکن گوہر گیلانی کو نئی دلی کے ہوائی اڈے پربیرون ملک جانے سے روک دیا۔ وہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے جرمنی جانا چاہتے تھے تاہم امیگریشن حکام نے انہیں اندراگاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے واپس بھیج دیا جس کی واحد وجہ یہ تھی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ خوفناک صورتحال دنیا کے سامنے لاسکتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…