ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

2017کے اختتام پر پی آئی اے کی مجموعی آمدنی تقریباً91 ارب جبکہ خسارہ کتنے ارب رہا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے حصص یافتگان کا دوسرا سالانہ عمومی اجلاس صدر و سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سال 2017 کے مالی حسابات اور سال 2018 کے مالی حسابات کے لئے بیرونی آڈیٹرز کے تقرر کی منظوری دی گئی۔سال 2017 کے اختتام پر پی آئی اے کی مجموعی آمدنی تقریباً91 ارب جبکہ خسارہ ساڑھے 46 ارب روپے رہا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 2017 میں ایندھن کی قیمتوں میں 14 فیصد اور مالی اخراجات میں 16 فیصد اضافہ رہا۔ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ قومی ائیر لائن کے حالات

اب بہتری کی جانب گامزن ہیں تاہم اسکو منافع بخش ہونے میں کچھ وقت ضرور لگے گا۔انہوں نے کہا کہ فضائی بیڑے میں طیاروں کی صورت حال کافی بہتر جا رہی ہے۔مالی حسابات میں تاخیر گزشتہ ادوار کی انتظامی کوتاہی رہی ہے۔ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ حصص یافتگان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اور انکی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ہمارا رواں حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔حصص یافتگان نے اجلاس کے ایجنڈے اور سفارشات کی منظوری دی۔ اجلاس میں سی ایف او خلیل اللہ شیخ اور سیکرٹری بورڈ آف ڈرایکٹرز محمد شعیب بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…