سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں حالیہ کشیدگی کے آغاز کے بعد سے اب تک پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 45000 سے زائد بیگناہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ایس اے کے تحت گرفتار کئے جانے والوں میں حریت راہنما، سیاسی ورکرز، تاجر، وکلاء،
سماجی کارکن اور نوجوان شامل ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے پرنسپل سیکرٹری روہت کانسال نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس اے کے تحت 45000 بیگناہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دریں اثناء وادی میں کرفیو اور کمونیکیشن بلیک آؤٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔