ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت نے ہتھیاروں کی دوڑ شروع کردی،فرانس اور برطانیہ سے نئے تباہ کن ہتھیارخرید لئے

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(  آن لائن) جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے، اسے فروغ دینے اور اپنی غریب عوام کو تعلیم، صحت، روزگاراور دیگر بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی سے قاصر رہنے والے بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے فرانس سے اسپائس 2000 بم کا بنکر بسٹر ورژن خریدنے کا معاہدہ  کرلیا ہے جبکہ   امریکہ سے جنگی ہیلی کاپٹرز  اپاچی کی پہلی کھیپ موصول  ہوگئی

تفصیلات کے مطابق مطابق بھارتی ایئرفورس کے لیے خریدے جانے والے یہ بم جلد ہی اس کے حوالے کردیے جائیں گے۔ ان کی خریداری پر بھارت 300 کروڑ خرچ کرے گا ان بموں کو ہولناک اور تباہی پھیلانے والا تصور کیا جاتا ہے۔ فرانس سے لیے جا نے والے بم دراصل بنکر بسٹر ورژن ہیں اور ان کی رینج 60 کلومیٹر تک ہوتی ہے۔فرانس کے تیار کردہ ان بموں کے بنکر بسٹر ورژن کی خصوصیت کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان میں ایڈ آن کٹ لگا ہوتا ہے۔ ان میں صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ گرنے کے بعد اپنے اہداف کو تلاش کرتے ہیں اور پھر اس کو نشانہ بناتے ہیں۔بھارت کی موجودہ مسلمان اور انسان دشمن مودی حکومت مقبوضہ وادی میں کلسٹر بموں کا بھی بے دریغ استعمال کرکے تباہی پھیلا رہی ہے۔ دوسری جانب   امریکا سے خریدے گئے اپاچی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ بھارت کو موصول ہوگئی ہے، پہلی کھیپ کے 8 ہیلی کاپٹرز 3 سمتبر کو ہونے والی ایک تقریب میں بھارتی فضائیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔بھارت نے 22 اپاچی اے ایچ-64 ای کی خریداری کے لیے امریکا سے 2015میں 1.1 ارب امریکی ڈالر کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت 8 ہیلی کاپٹر موصول ہوگئے ہیں جب کہ بقیہ امریکا 14 ہیلی کاپٹرز 2020تک بھارتی فضائیہ کو فراہم کردے گا۔جنگی صلاحیتوں بالخصوص Hellfire missile کے حامل ہونے اور ایک منٹ میں 128 ٹارگٹس کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے بھارتی فوج نے بھی امریکا سے 6 اپاچی جنگی ہیلی کاپٹرز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت بھارتی فضائیہ کے پاس روسی ساختہ ایم آئی-25 اور ایم آئی-35 گن شپ ہیلی کاپٹرز موجود ہیں جب کہ امریکی ساختہ بوئنگ ہیوی لفٹ ہیلی کاپٹرز بھی موجود ہیں دفاعی مبصرین کے مطابق بھارت کتنا ہی جدید سامان کیوں نہ خرید لے، جب تک اس کے پاس ابھی نندن جیسے پائلٹ ہوں گے وہ چائے پیتے ہی ملیں گے۔ مبصرین کے مطابق تربیت کے حوالے سے بھارتی فوج پاکستانی فوج کے قریب بھی نہیں پھٹکتی ہے جس کی وجہ سے جب بھی میدان لگتا ہے پاکستانی فوج بھارتی سورماں کو زمین چاٹنے پہ مجبور کردیتی ہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…