ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

سرفراز نواز کی کرکٹ اکیڈمی سر بمہر کر نے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل

datetime 28  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کرکٹ اکیڈمی سر بمہر کر نے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کردی ۔ بدھ کو ویڈیو بیان میں انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ میرا کرکٹر وزیراعظم مجھے انصاف دلواے گا۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں میری کرکٹ اکیڈمی پر غیر قانونی قبضہ کرکے بند کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ تمام معاملے سے میئر اسلام آباد کو آگاہ کر رکھا ، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوںنے کہاکہ سی ڈی اے بورڈ کی منظوری کے بعد 10سالوں سے اکیڈمی چلا رہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ کرکٹ اکیڈمی پرمیئر اسلام آباد کا قبضہ کروانا انتہائی شرمناک اقدام ہے۔انہوںنے کہاکہ لگتا ہے ن لیگ کا میئر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔ سرفراز نواز نے کہاکہ برطانیہ میں علاج کروارہا ہوں لیکن اسلام آباد میں کرکٹ اکیڈمی پر قبضہ کروالیا گیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہاکہ وزیراعظم کرکٹ اکیڈمی پر قبضہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کے احکامات دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…