جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ سال نیا پاکستان ہائوسنگ پراگرام میں کتنی فیصد آبادی کو چھتیں فراہم کریں گے؟ وفاقی وزیر ہائوسنگ نے خوشخبری سنا دی

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر ہا ئوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ گھروں سے محروم 50 فیصد آبادی کو 2020 تک اپنی چھت فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردینگے۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے ساتھ ہیں، بطور اتحادی اگر تحفظات بڑھے تو کسی نئی وزارت کا قلمدان نہیں سنبھالیں گے، متحدہ عرب امارات کے مشکل وقت ہم نے ساتھ دیا، مودی جیسا شخص جس کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں اسے ایوارڈ سے نوازا گیا جو تشویشناک ہے، آرمی چیف کی توسیع احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جا ری ہے، نیا پاکستان ہاوسنگ

پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی بن گئی ہے ، نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کا ایجنڈہ ملک میں 50لاکھ رہائش گاہوں کی تعمیر ہے۔اسلام آباد میں تھلیاں ہاوسنگ منصوبے پر بات کر تے ہوئے انھوں نے مزید کہاکہ اگر تھلیاں جوائنٹ وینچر منصوبے میں زمین اور رسائی سڑکوں کا معاملہ حل نہ ہوا تو یہ منصوبہ ختم کر دیں گے ،2020میں لوگوں کے ہاتھ میں گھروں کی چابیاں دینا شروع کر دیں گے ، حکمران جماعت کا وفاق میں ہمارے ساتھ دو وزارتوں کا معاہدہ تھا، ایک وزارت ہمیں مل گئی دوسری وزارت چوہدری شجاعت جس کو مرضی دیں کوئی مداخلت نہیں کر سکتا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…