ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کنٹرول لائن پر شدید گولہ باری ، ایک شہید، متعدد زخمی ، 3مکانات تباہ پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی ، کئی بھارتی فوجی مارے گئے ، چوکیوں پر آگ بھڑک اٹھی

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹھ مقام( آن لائن)بھارتی فوج کی وادی گریس میں سویلین آبادیوں پر بلا اشتعال فائرنگ ،ایک شخص شہید، متعد د زخمی ، تین مکانات تباہ۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے ضلع نیلم کے بالائی علاقہ گریس ویلی میں منگل کی صبح بھارتی فوج نے بھاری توپخانے اور موٹار گنوں سے بلا اشتعال گولہ باری کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ بھارتی فوج نے ہلمت، تایوبٹم پھلاوائی، نکرو میں سویلین آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق تین مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں ۔ایک شخص محمد جلیل ولد محمد شاہ شہید ہو گیا ہے۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق درجنوں مکانات کو شدید نْقصان پہنچا ہے۔ پاکستانی فوج کی طرف سے جوابی کاروائی کی جا رہی ہے بھارتی چوکیوں پر آگ بھڑک اُٹھی ہے۔ کئی بھارتی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…