منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

عرب اتحاد کا جنوبی سعودی عرب میں حوثیوں کا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

datetime 27  اگست‬‮  2019 |

ریاض(این این آئی )یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد کے مطابق سوموار کے روز حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایاہے ۔ یہ بمبار ڈرون طیارہ صنعاء سے سعودی عرب کے سرحدی شہر خمیس مشیط کی طرف چھوڑا گیا تھا مگر اتحادی فوج نیبروقت کارروائی کرکے اسے مار گرایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایاکہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے صنعاء سے ایک

بمبار ڈرون سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں خمیس مشیط پر بمباری کے لیے چھوڑا تاہم اسے تباہ کردیا گیا ۔کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا شہریوں پرحملوں کی دہشت گردانہ سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حوثی دہشت گرد ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ دیگر آلات اور حربوں کو بھی شہری آبادی پرحملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ڈرون حملے جیسے واقعات دہشت گردی اور غیرذمہ دارانہ ہیں جن پران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…