اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلے میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے7 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ کے مطابق گزشتہ شب پاکستان اور افغانستان کے سرحدی بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی دو درجن سے زائد دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپ ہوئی اور فائرنگ کے تبادلے میں19 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ترجمان کے مطابق کچھ دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ سکیورٹی فورسز نے ان دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا اس دوران ایک دہشت گرد جس نے اپنے جسم کے ساتھ خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے،ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں5 اہم کمانڈر بھی شامل تھے جو دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث اور سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے ،کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھئے:دوبئی :دو نو عمر طالبات نے جن کو ۔۔۔۔۔۔۔۔