ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا ، پولنگ جاری ، سیکیورٹی سخت

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکردو(نیوزڈیسک)گلگت بلتستان میں انتخابی میدان سج گیا ، پولنگ جاری ، 24 نشستوں پر 271 امیدوار مدمقابل ہیں ، چھ لاکھ سے زائد ووٹرر حق رائے دہی استعمال کرینگے۔گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران پولنگ جاری ہے ، سیکیورٹی انتظامات کا انتہائی سخت بنایا گیا ہے جبکہ فوجی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں چھ لاکھ سے زائد ووٹر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سات اضلاع کے چوبیس حلقوں میں پاک فوج کے ساڑھے پانچ ہزار جوان بھی تعینات ہیں، انتخابات میں مجموعی طور پر دو سو اکہتر امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، مسلم لیگ ن نے تمام چوبیس حلقوں سے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے بائیس اور تحریک انصاف نے اکیس امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ ایم کیو ایم کے نو ، ا ل پاکستان مسلم لیگ کے بارہ جبکہ جے یو ا ئی اور اسلامی تحریک کے دس ، دس امیدوار میدان میں ہیں ، ایک سو چوبیس امیدوارا زاد حیثیت سے قسمت ا زمائیں گے۔ قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کیلئے انتخابی سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے ، پولنگ صبح ا ٹھ بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔ سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پاک فوج کے ساڑھے پانچ ہزار جوان بھی تعینات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…