اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں سبسڈی کی جگہ گرانٹ کا لفظ استعمال کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سبسڈی اور گرانٹ میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں غریب عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیا جبکہ گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی بھی ختم کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ گلگت کے عوام کو سچ بتانا چاہتے ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے انہیں دھوکے میں رکھا گیا ہے