تربیلاغازی (آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی اتلا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تربیلا ڈیم گیٹ ہاوس آمد، تر بیلا گیسٹ ہاوس کے صحن میں پودا لگا کر باقاعدہ شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،صو بائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، وزیر اعلیٰ کے مشیر ایم پی اے عبدالکریم خان،ایم پی اے رنگیز احمد خان اور تحصیل ناظم سہیل خان بھی اْن کے ہمراہ تھے
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان اتلا ڈیم کے تعمیراتی کام کا باضابطہ افتتاح کیا اتلا ڈیم کی تعمیر اتی لاگت کا تخمینہ 1577ملین روپے لگایا گیا جو تقریباٌ دو سال کے عرصہ میں مکمل ہو گا ڈیم تک رسائی کے لئے ڈھائی کلو میٹر طویل سڑک بھی تعمیر کی جائے گی اتلا ڈیم میں تقریباٌ 485ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ کر نے کی گنجائش ہو گی ڈیم سے پانی کی ترسیل کے لئے 68کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی ڈیم کی تعمیر سے علاقہ کے نوجوانوں کو روز گار ملے گا اور عوام کو ریلیف دینے میں مدد ملے گی بعد ازاں وزیر اعلیٰ خیبر پختو ا محمود خان،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،،صو بائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، وزیر اعلیٰ کے مشیر ایم پی اے عبدالکریم خان،ایم پی اے رنگیز احمد خان اور تحصیل ناظم سہیل خان اور دیگر کے ہمراہ تر بیلا ڈیم گیسٹ ہاوس پہنچے تو جنر ل منیجر تر بیلا ڈیم محمد عنصر وڑائچ،چیف انجینئربدر الدین سولنگی، ڈپٹی کمشنر ہری پور عارف اللہ خان،ڈی پی او ہر ی پور زاہداللہ خان،اسسٹنٹ کمشنر غازی بابر خان تنولی،اے ایس پی غازی ناصر محمود اور دیگر اعلیٰ حکام نے اْن کا استقبال کیا وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوانے اپنے مختصر دور ہ تر بیلا ڈیم میں گیسٹ ہاوس کے صحن میں پودا لگایا اور مختصر قیام کے بعد واپس پشاور روانہ ہو گئے۔