کابل(این این آئی)افغان صدر اشرف غنی نے کہاہے کہ ان کی حکومت جامع مذاکرات کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر دستخط ہونے سے قبل اس دستاویز کا جائزہ لے گی۔افغان صدر اشرف غنی نے مقامی ٹی وی کو انٹرویومیں بتایاکہ ان کی حکومت جامع
مذاکرات کیلئے امریکا اور طالبان کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر دستخط ہونے سے قبل اس دستاویز کا جائزہ لے گی۔ افغان صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر آئندہ 5 ماہ کے عرصے میں پانچ ہزار امریکی فوجی بھی افغانستان سے چلیں جائیں تو افغانستان کو اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔