ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت، فیکٹری مالکان نے بیان دینے پر رضا مندی ظاہر کردی

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت، فیکٹری مالکان نے بیان دینے کی رضا مندی ظاہر کردی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 27 اگست کو دبئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کیا جائیگا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کےروبرو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا۔ مقدمے کے پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ اور تفتیشی افسر راجا جہانگیر بھی پیش ہوئے۔ مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ نے فیکٹری مالکان کا تحریری جواب جمع کرادیا۔

ساجد محبوب شیخ نے موقف دیا کہء بھیلہ برادران ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کو تیار ہیں۔ ساجد محبوب شیخ نے فیکٹری مالکان کی بیان دینے کی رضا مندی سے متعلق خط جمع کرایا۔ عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے 27 اگست کو بیان ریکارڈ کیا جائیگا۔ عدالت نے سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی۔ فیکٹری مالکان کے ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے کے لیئے انتظامات مکمل کرلیئے گئے۔ گذشتہ سماعت پر ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے مقدمے کی اصل جے آئی ٹی جمع کرائی تھی۔ پولیس کے مطابق بلدیہ فیکٹری آتشزدگی میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…