بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

وزیر داخلہ کا احتجاج وخطوط بھی کام نہ آئے، نیکٹا کے بجٹ میں صرف 80 لاکھ کا اضافہ

datetime 7  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا احتجاج اور درجن کے قریب خطوط اور سمریاں بھی کام نہ آئیں اور وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا کے بجٹ میں صرف 80 لاکھ روپے کا اضافہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے نیکٹا کو فعال بنانے کے لئے دس ارب روپے مانگے ہیں۔ وفاقی حکومت کی مالی سال 2015-16ء بجٹ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام اور خاتمہ کے لئے قائم کئے جانے والے ادارے نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کے لئے حکومت نے صرف 80 لاکھ روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 10 کروڑ 3 لاکھ 36 ہزار روپے رکھے ہیں جن میں 6 کروڑ کی رقم تنخواہوں اور 2 کروڑ سے زائد رقم میں آپریٹنگ اخراجات شامل ہیں۔ وزیرداخلہ نے کئی بار نیکٹا کے بجٹ میں اضافہ کا مطالبہ کیا تھا مگر ان کی سفارشات پر وزیر خزانہ نے کوئی عمل درآمد نہیں کیا۔ ذرائع نے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم نواز شریف کو اس ہوالے سے شکایت کی ہے جس پر وزیراعظم نے نیکٹا کو فعال بنانے کے لئے فنڈز جاری کروانے کے لئے وزیر خزانہ سے بات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزید پڑھئے:دوران آپریشن مریضہ کے پیٹ میں مو بائل فون رہ گیا

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…