اسلام آباد (آن لائن) فوڈ اینڈ بیوریج پراسیسنگ اینڈ پیکیجنگ اور آئی ایف ٹی ای سی ایچ کی 3رووزہ عالمی تجارتی نمائش ’’پیکیجنگ ایکسپو‘‘ 27 اگست 2019ء کو کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگی۔3روزہ عالمی تجارتی میلے میں 35 ممالک کی 350 سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی۔
نمائش کے منتظمین نے کہا ہے کہ نمائش میں پلاسٹک، پیکیجنگ، فوڈ اور بیوریج کی مصنوعات کی نمائش کی جائیگی، جس سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی نمائش 27 سے 29 اگست تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔