اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعلی شہباز شریف نے نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس روٹ کا دورہ کیا ۔ ٹکٹ خرید کر صدر سے فیض آباد سٹیشن تک بس میں عام مسافروں کے ساتھ سفر بھی کیا ، کہتے ہیں آج سے یہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو نہیں بلکہ پاکستان میٹرو ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس کے چلنے سے ہی اسلام آباد اور راولپنڈی جڑواں شہر بنے ہیں ۔ انہوں نے منصوبے کا نام تبدیل کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو بس کے سفری معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ منصوبے سے عوام جڑ گئے جبکہ اشرافیہ ٹوٹ گئی ہے ، چار اکائیاں ملکر کام کریں گی تو ملک ترقی کرے گا ۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران شہباز شریف نے جملے کسنے کی روایت بھی برقرار رکھی ۔ ایک صحافی نے بار بار سوالات کیے تو کہا لگتا ہے آپ میٹرو پر ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں ۔ اس سے پہلے وزیر اعلی پنجاب نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو روٹ کا دورہ بھی کیا ۔ وزیر اعلی نے قطار میں کھڑے ہوکر ٹکٹ لیا اور بغیر پروٹوکول عام مسافروں کے ساتھ صدر سے فیض آباد سٹیشن تک بس میں سفر بھی کیا ۔ وزیر اعلی نے مسافروں سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی ۔
مزید پڑھئے:سر پھرا عاشق ،محبوبہ کی فلائٹ رکوانے کےلئے ائیر پورٹ پر ایسی حرکت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔