پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک میں فرقہ وارنہ دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی،56 دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دے دی گئی

datetime 17  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد/لاہور(این این آئی) وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں فرقہ وارنہ دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی جبکہ امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں پنجاب میں امن و امان میں بہتری لیکن انتہاپسندی میں اضافہ کے رجحان کی نشاندہی کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ

نیشنل ایکشن پلان کے تحت71تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے جبکہ چار کو نگرانی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 30500ہزار مدارس میں سے 21900کی رجسٹریشن کرلی گئی ہے، سندھ کی 80 فیصد،خیبر پختوابخواہ کے75، بلوچستان کے 60 اور فاٹا کے 85 فیصد مدارس رجسٹرڈ کر لئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 9 کروڑ 81 لاکھ غیر قانونی سمز بلاک کر دی گئیں ہیں جبکہ اے پی ایس واقعہ کے بعد 486 افراد کو سزائیں بھی دی گئی ہیں جن میں سے 56 دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔اس دوران دہشتگردوں کے خلاف 2 لاکھ 49 ہزار 909 آپریشنز کئے گئے ہیں جن میں 3800افراد گرفتار جبکہ 2268مارے گئے۔سکیورٹی اداروں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں نفرت پھیلانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہے اور اس میں ملوث 3500افراد کو گرفتارکیا گیا۔رپورٹ کے مطابق لاڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 34 ہزار سے زائد گرفتاریاں ہوئیں۔سوشل میڈیا پر 1600لنکس بلاک اور 14500شکایات بھیجی گئیں۔رواں سال کراچی میں دہشتگردی کے 55 واقعات ہوئے جن میں 290 ٹارگٹ کلنگز ہوئیں اور اغوا ء کے 503 کیسزرجسٹرڈ ہوئے۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں دو ہزار فراریوں نے سرنڈر کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…