اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے‘ آپ بس اشارہ کریں ، وزیراعظم کو آگاہ کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرصحافی عمران یعقوب نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا ہے کہ پاک فوج مکمل طور پرتیار ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر پر بھارتی حملے کی بات مفروضے پر نہیں کی تھی، ان کے پاس مصدقہ معلومات تھیں، آرمی چیف نے ان سے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے۔ عمران یعقوب نے کہا کہ پاک فوج بالکل تیار ہے اور انکا جذبہ اتنا بلند ہے جتنا 1965میں بھی نہیں تھا۔