جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن)  کے رہنما احسن اقبال کوبہت پسند کرتاہوں،وزیراعظم عمران خان سے اب کس موضوع پر بات تک نہیں کرتا؟ اسد عمر کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  اگست‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ عمران خان نے ٹھان لی ہے کہ وہ ایک بہترین وزیراعظم بنیں گے اور وہ ان پانچ سالوں میں بن کر بھی دکھائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مختلف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ تو وزیر خزانہ بن رہے ہیں میں جواب میں انہیں یہی کہتا تھا کہ میں وزیر خالی خزانہ ہوں کیونکہ اس وقت ملک کا خزانہ بالکل خالی ہو چکا تھ

ا۔انہوں نے کہا کہ ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور وزیراعظم سخت فیصلے لے رہے ہیں تاکہ جلد از جلد حالات کو بہتر بنایا جا سکے اور ان غیر مقبول فیصلوں کی وجہ سے ان کی سیاسی ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کسی نے ورلڈ بینک کے لئے کام کیا ہے یا آئی ایم ایف میں کام کیا ہو۔نجکاری کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کچھ اداروں میں ایسا کرنا ضروری ہے اور کچھ میں ضرورت نہیں۔اس وقت آمدنی کا جو ہدف رکھا گیا ہے وہ بہت بڑا چیلنج ہے، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کی جتنی بھی حمایت کی جائے وہ کم ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چاہنے والوں میں بھی تبدیلی آئی ہے، اگر ہوائی اڈے جاؤں تو وہاں پر کھڑے گارڈز، مارکیٹ میں کھڑے عام لوگ مجھے آ کر کہتے ہیں کہ مشکل وقت ضرور ہے مگر گھبرانا نہیں ہے۔لوگوں کی امیدوں کا بہت دبا ؤہوتا ہے، رات کو سونے سے قبل یہ ضرور سوچتا ہوں کہ کیا ہم ان کی امیدوں پر پورا اتر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے علاوہ دس کروڑ گیلن پانی کی اسکیم، نوجوان مراکز اور کرکٹ اسٹیڈیم پر کام کر رہا ہوں تاکہ پی ایس ایل کے میچز بھی یہاں ہو سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا حسِ مزاح بہترین ہے، جب سے کابینہ چھوڑی ہے تب میں وزیراعظم سے معیشت پر بات نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے حوالے سے ہماری بہت بات چیت ہوتی تھی،

بھارت کے خلاف میچ میں جو ٹیم کھلائی گئی انہیں بالکل پسند نہیں آئی وہ مجھ پر غصہ کر رہے تھے کہ یہ کیسی ٹیم کھلا دی ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان پرامید تو بہت ہوتے ہیں مگر وہ کسی کام کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے بہت جان مارتے ہیں۔پارٹی میں رہنماؤں کے اختلافات سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے، اصل سوال یہ ہے کہ دونوں رہنما ملک اور پارٹی کے لئے کیا کردار ادا کر رہے ہیں، جہانگیر ترین ہوں یا شاہ محمود دونوں پارٹی اور ملک کی خاطر ایک صفحے پر ہوتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن)  کے رہنما احسن اقبال کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں انہیں میں بہت پسند کرتا ہوں،سیاسی طورپر تو ہم ایک دوسرے کو نہیں بخشتے مگر ذاتی طور پر ہمارا اچھا تعلق ہے۔ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پہلا سال تھوڑا سخت ہوتا ہے چیزوں کے بارے میں زیادہ سمجھ نہیں ہوتی،اس میں کوئی شک نہیں کہ بہتری کی گنجائش تھی مگر اس کے باوجود یہ سال اچھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی شروعاتی دنوں میں جو فواد چوہدری نے میڈیا کے حوالے سے اقدام کیا وہ اصولی طور پر باکل ٹھیک تھا مگرسخت تھا جن کے ذریعے پیغام پہنچایا جانا تھا انہیں ہی ناراض کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…