ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم ترین اجلاس، امریکی صدر ٹرمپ کا عمران خان سے رابطہ، اہم پیش رفت

datetime 16  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم ترین اجلاس اس وقت نیو یارک میں جاری ہے، سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں میں بیس منٹ تک گفتگو ہوئی، اس دوران کشمیر کی موجودہ صورتحال پر دونوں رہنماؤں میں تفصیلی گفتگو ہوئی،

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اہم گفتگو سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے درمیان مسئلہ کشمیر، افغانستان اور خطے کی صورت حال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اچھی گفتگو رہی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور انھیں اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی رابطے میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے اسلامی ممالک کی تنظیم (اوآئی سی)کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے فی الفور کرفیو اٹھانے کے مطالبہ کا بڑی سفارتی کامیابی قراردیا ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کی جانب سے بھارت سے مقبوضہ جموں وکشمیر پر فی الفور کرفیوں ختم کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔تاکہ وہاں مسلسل کرفیو کی وجہ سے جو ادویات کی کمی ہو چکی ہے اور مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں دقت پیش آ رہی ہے ان تکالیف کا ازالہ ہو سکے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج یہ آواز صرف پاکستان کی نہیں پوری اسلامی دنیا کی متفقہ آواز بن چکی ہے مجھے امید ہے کہ سیکورٹی کونسل بھی اس اسلامی دنیا کی آواز پر توجہ دے گی۔واضع رہے کہ گزشتہ دنوں شاہ محمودقریشی نے جدہ میں ہونیوالے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…