جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

پاک بھارت جنگ سے دنیا کو کونسا خطرہ لاحق ہے؟ وفاقی وزیر نے کس سنگین خطرے سے آگاہ کر دیا

datetime 16  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت، مقبوضہ جموں اور کشمیر کے تنازع پر اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی مخالفت کر رہا ہے۔جمعے کے روز طلب کیے گئے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس کو پاکستان کی سفارتی فتح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت سلامتی کونسل کے اجلاس کے

انعقاد کی مخالفت کر رہا ہے تاہم معاشرے کا ایک بڑا حصہ نریندر مودی کی کشمیریوں کی نسل کشی کی صورت میں جارحانہ سوچ کو پہچان چکا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت نے سلامتی کونسل کے اراکین سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ کشمیر تنازع پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، یہ ان کا داخلی مسئلہ ہے’۔حکومت نے اقوام متحدہ جانے سے قبل اپنا ہوم ورک مکمل نہیں کیا ہے کے اپوزیشن کے دعوے کے حوالے سے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ اور سیکریٹری خارجہ نے سلامتی کونسل کے اراکین سے رابطہ کرکے انہیں آگاہ کیا ہے کہ بھارت نے کشمیر کی حیثیت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کردیا ہے جبکہ پاکستان اس تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ورنہ دنیا پاکستان اور بھارت کی جنگ سے ہونے والے اثرات کا سامنا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ‘مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں کئی دہائیوں بعد اٹھایا گیا ہے اور میری اپوزیشن سے درخواست ہے کہ کشمیر پر سیاست نہ کریں کیونکہ اس سے معصوم کشمیریوں کو تکلیف پہنچے گی جو مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم سہہ رہے ہیں’۔سلامتی کونسل میں بھیجے گئے حکومت کے خط کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے اپوزیشن کے مطالبے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘میں اسے پارلیمنٹ میں پیش کرنے اور جسے چاہیے اسے دینے کے لیے تیار ہوں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تعصبی پالیسیز جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سنگین خطرہ بنتی جارہی ہے’۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کا اجلاس آج شام بند کمرے میں ہوگا جہاں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے سے نئی دہلی کے فیصلے پر بحث کی جائے گی۔پاکستان نے پیر کے روز سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی تھی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے حق میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں مواصلاتی بندش سے اسے جیل میں تبدیل کردیا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پوری مسلمان برادری اسلامی تعاون تنظیم کی جانب دیکھ رہی ہے کہ وہ آگے بڑھے اور معصوم کشمیری عوام کی حمایت کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیر کے مسئلے پر اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…