پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

مودی بڑا شیطان،تسکین کیلئے پتھرکی کنکریاں ماریں گے،فردوس عاشق اعوان پھٹ پڑیں

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی بڑا شیطان، تسکین کیلئے پتھرکی کنکریاں ماریں گے،وزیراعظم نے ایل اوسی پر ووٹ کی طاقت سے مودی کوللکارا، یوم سیاہ منا کر پاکستانی عوام نے پیغام دیا کہ کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم کی عالمی سطح پر مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کی جدوجہد ہے، قومی سلامتی نے مشترکہ فیصلہ کیا اور پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادمنظور کی، کہ پاکستان اس قرارداد کویواین سلامتی کونسل میں لے کرجائے۔بھارت میں اب سوائے ہندوازم اور آرایس ایس کی غنڈہ گردی کے بغیر کسی اقلیت کیلئے ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے یوم آزادی کے موقعے پر جوتقریر کی ہے وہ آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔یوم سیاہ منا کر پاکستانی عوام نے پیغام دیا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، کشمیریوں کااستحصال ہورہا ہے،قائداعظم نے جس نظام کے خلاف جنگ لڑی تھی، وہ نظام پاکستانی عوام پر مسلط ہوگیا، لیکن 2018ء￿ کے الیکشن میں عمران خان نے ختم کیا، 72سالہ گلے سڑے نظام کو ختم کرکے عوام نے ووٹ دیا اور عمران خان نے ایک سال میں قائداعظم کے مشن کو پورا کرنے کی طرف گامزن کیا۔ایسا نظام جہاں انصاف ہو، میرٹ ہو،ادارے بااختیار ہوں، اور مساوات ہو، آج دیکھ رہے ہیں کہ آج عمران خان کے سامنے وہی لوگ کھڑے ہیں جو پاکستان کے دشن ہیں، جنہوں نے قائداعظم کو نہیں مانا وہی آج عمران خان کے سامنے دیوار بن کرکھڑے ہیں، موروثی سیاست کا عوام نے خاتمہ کیا۔

دوجماعتوں کی سیاست کو ختم کیا اور ان دونوں کی آپشن سے نکل کر پی ٹی آئی کو کامیاب کروایا۔کل عوام نے دیکھا کہ کس طرح آزاد جموں کشمیر میں عوام کے ووٹ کی طاقت بولی ہے۔وزیراعظم نے ہندوستانی قیادت کو کشمیرکی ایل اوسی پرپیغام دیا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح ہندوستانی قیادت کو پیغام دیا اور مودی کو للکارا ہے۔ہم جنگ نہیں چاہتے اگر تم نے ہماری غیرت کو للکارا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

وہ بھی ہم اس پتھر سے جواب دیں گے، جو پتھر کی کنکریاں شیطان کو ماری جاتی ہیں،دنیا کے دور حاضر کے سب سے بڑے شیطان مودی کو پتھر ماریں گے اور اس کودنیا میں کہیں جگہ نہیں ملے گی۔ایک طرف وزیراعظم کی عالمی سطح پر مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کی جدوجہد ہے،قومی سلامتی نے مشترکہ فیصلہ کیا اور پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادمنظور کی، کہ پاکستان اس قراردادکویواین سلامتی کونسل میں لے کرجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…