مودی کا یار تو وہ ہے جس نے اسے نواسی کی شادی پر بلایا، جندال سے ملاقات کی،چوری کے الزام میں جس کے والد اور پھوپھی گرفتار ہیں وہ ”غیرت“ کی بات کرتاہے؟مراد سعید نے کھری کھری سنادیں،اپوزیشن کا شدید ہنگامہ

8  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ (ن) سمیت اپوزیشن اراکین کی شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعرات کوقومی اسمبلی میں اس وقت شدید ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جب شیزہ فاطمہ خواجہ نے آکر ایوان کو بتایا کہ مریم نواز شریف کو گرفتار کرلیا گیا ہے

جس پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ڈپٹی سپیکر کی جانب سے بار بار وارننگ کے باوجود اپوزیشن کا احتجاج جاری رہا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی جمعہ کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردی قبل ازیں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک حادثاتی چیئرمین ہیں۔ انہوں نے یہاں غیرت کی بات کی ہے‘ ایک ڈاکو چور خاندان کے اس ترجمان نے یہاں دھمکی دی ہے۔ چوری کے الزامات میں ان کے والد اور پھوپھی گرفتار ہیں۔ انہوں نے ملک کو لوٹا ہے‘ ملک پر ڈاکا ڈالا ہے۔ اگر ان کے اس قسم کے انداز ہوں گے تو ملک کیسے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جو ہر زبان اور انداز میں جواب دے سکتے ہیں۔ خورشید شاہ اور احسن اقبال پر چوری‘ کرپشن کے الزامات ہیں۔ ان میں وہ لوگ بھی کھڑے ہیں جو گیس اور بجلی چور ہیں۔ اپوزیشن ارکان کے نعروں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مودی کا یار تو وہ ہے جس نے اسے نواسی کی شادی پر بلایا۔ جندال سے ملاقات کی۔ ان لوگوں نے ذاتی مفادات کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کیا۔ مریم نواز کی گرفتاری کے حوالے سے اداروں نے کارروائی کی ہے۔ ان لوگوں نے سندھ کی صحت اور پانی کو لوٹا ہے۔ کراچی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ انہوں نے ڈاکوؤں کے پروڈکشن آرڈرز کی وجہ سے کشمیر جیسے اہم مسئلے پر بات نہیں کی حالانکہ کشمیری قوم ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…