بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدام،پاکستان کا خط اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو موصول ہوگیا،سیکیورٹی کونسل کے 15 ارکان میں تقسیم،اقوام متحدہ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 8  اگست‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے اقوامِ متحدہ (یو این) نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کیے جانے اور اضافی فوج کی تعیناتی کے بعد وادی سے متعلق معلومات تک رسائی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ایک جاری ویڈیو پیغام میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں، وادی میں پہلے سے جاری صورت حال کو‘نئی سطح’پر لی گئی ہیں

اور اس کی وجہ سے خطے میں انسانی حقوق کی صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کی توجہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے 8 جولائی 2019 کو جاری کی گئی رپورٹ پر مبذول کروانا چاہتا ہوں جس میں وادی کی بدترین صورت حال کا ذکر کیا گیا ہے کہ کس طرح مواصلات کے نظام کو متعدد مرتبہ بند کیا گیا، سیاسی رہنماوں اور کارکنان کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا جبکہ احتجاج کو روکنے کے لیے بھرپور طاقت کا استعمال اور ماورائے عدالت قتل کیے گئے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ترجمان نے کہا کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر وادی میں مواصلات کے نظام پر عائد پابندیوں دیکھائی دیتی ہیں، ان پابندیوں کی مثال اس سے قبل نہیں ملتی، جس میں سیاست دانوں کو حراست میں رکھا گیا اور پْر امن اسمبلی پر پابندی لگادی گئی۔انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں کے ذریعے مقبوضہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کو ریاست کے مستقبل سے متعلق فیصلوں کے لیے جمہوری نمائندگی سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی عہد نامے میں، جس کی بھارت کی جانب سے بھی توثیق کی گئی تھی، آزادی اظہار رائے میں معلومات تک آزادنہ رسائی کی اجازت بھی شامل ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ عہد نامے کے آرٹیکل 19 (3) کے مطابق پبلک آرڈر جیسے قوانین کے ذریعے معلومات تک رسائی پر پابندی عائد کرنا، غیر مناست عمل ہے،

ترجمان نے ‘متنبہ کیا کہ ایسی کسی بھی روک تھام کو لازمی اور مناسب ہونا چاہیے جبکہ اسے قانون کے دائر کار کے مطابق ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کے مطابق  عالمی ادارہ خطے کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے دونوں ممالک سے ہر سطح پر رابطے میں ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ان مفروضوں کو مسترد کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل دو جوہری ہتھیاروں کے حامل ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی کو حل کروانے میں تذبذب کا شکار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیکرٹری جنرل اس معاملے پر تذبذب کا شکار نہیں، اور بتایا کہ ہم صورت حال سے بہت اچھی طرح واقف ہیں جس پر ہمارے بہت سے تحفظات ہیں۔انہوں نے کہاکہ مختلف سطح پر رابطے جاری ہیں اور ہم تمام فریقین سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور رہے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے تصدیق کی کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خط اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو موصول ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ خط میں اقوام متحدہ سے موجودہ صورت حال میں مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے، جسے درخواست پر سیکیورٹی کونسل کے 15 ارکان میں تقسیم بھی کردیا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…