لاہور (آن لائن) مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے سیکرٹری جنرل پیر علامہ عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ بھارت آرٹیکل کے 370بحال نہیں کرتا تو عالم اسلام کے تمام ملک کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تمام بھارتی شہریوں کو اپنا ملک چھوڑنے کا حکم دیں،اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق
خودارادیت سے متعلق اپنی منظورکردہ قراردادوں پر فوری عمل درآمدکروائیں، کشمیریوں کے ساتھ فلسطین والا ظلم نہیں ہونے دینگے،بھارت جموں کشمیر کی عوام کا حق آزادی سلب نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز علماء اور کارکنو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کشمیری عوام بھارتی پارلیمنٹ کی قانون سازی کے پابند نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سفارتی مہم تیز کرے اور او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔سلامتی کونسل کے اجلاس کیلئے دوست ملکوں کا تعاون حاصل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے حق آزاد ی کے ساتھ ہیں۔بھارتی سازشوں کے خلاف جہدوجہد مزید تیز کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنماوں کی نظربندیاں، کشمیریوں پرعرصہ حیات تنگ کرنا،وادی میں مزید ڈیڑھ لاکھ بھارتی فوجیوں کی تعیناتی،بھارتی حکومت کاکشمیریوں کو خصوصی اختیارات دینے والے آرٹیکل 370اور 35اے کاخاتمہ کرنادرحقیقت کشمیریوں کی تحریک آزادی سے خوفزدہ ہونے کی علامت اور کشمیری مسلمانوں کواکثریت سے اقلیت میں بدلنے اورتحریک آزادی کو سبوتاژکرنے کی سازش ہے۔