اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے قریبی دوست جنہوں نے مودی کے دورہ پاکستان میں بھی اہم کردار ادا کیاانہوں نے بھارتی حکومت کے اقدام کی حمایت کر دی ہے، سجن جندال جو کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے بھی دوست ہیں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ
خوشی ہوئی بی جے پی نے انتخابی منشور کے تحت قدم اٹھایا اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی، آرٹیکل 370 مسئلہ کشمیر پر سیاست کی جڑ تھا، اس اقدام پر بی جے پی حکومت کی حمایت کرتا ہوں، واضح رہے کہ بھارتی اقدام سے ایک دن قبل ہی سجن جندال نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ آرٹیکل 370 ختم ہو جاناچاہیے۔