اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سول و عسکری قیادت کے قومی سلامتی کے اجلاس میں 5 اہم فیصلے، بھارتی بربریت اور جارحیت کا جواب دینے کیلئے پاک فوج کو تیار رہنے کی ہدایات جاری

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیری کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے فیصلے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت کو معطل کرنے اور سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو یہاں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیردفاع پرویز خٹک،

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف، نیول چیف سمیت ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، سیکرٹری فارن افیئرز اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں سول اور عسکری قیادت نے بھارت کے حوالے سے 5 اہم فیصلے کیے گئے۔وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق قومی سلامتی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو معطل کردیا جائیگا اور سفارتی تعلقات کو محدود کیا جائیگا۔اعلامئے کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ پاک،بھارت تعلقات پر نظرثانی کی جائیگی اور بھارت کیساتھ تمام دو طرفہ معاہدات کا از سر نو جائزہ لیا جائیگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو اقوام متحدہ کے سامنے اٹھایا جائیگا۔قومی سیاسی اور عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ یوم آزادی کو کشمیریوں کیساتھ یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا اور مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔اجلاس میں وزیراعظم نے تمام سفارتی چینلز کو بھارتی ظالمانہ اور نسل پرستانہ رویئے، ان کے عزائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے پاک فوج کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…