اسلام آباد(آن لائن) سونے کی قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے سونا 1700فی تولہ مہنگا ہو کر 86100روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، مرافر مارکیٹ کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700روپے اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ سونا86100روپے کا ہو گیا ہے جبکہ10گرام سونے کی قیمت73816روپے ہو گئی ہے سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد قیمتوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور موجودہ قیمت تاریخ کی سب سے بلند ترین قیمت ہے۔