لاہور (آن لائن) موٹر سائیکل تیار کرنے والی مختلف کمپنیوں نے گزشتہ تین ماہ کے دوران موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ جن کے باعث اگر ایک طرف موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ تو دوسری طرف پاکستان کے غریب شہری غریب سواری کی سہولت سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں۔ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کی
وجہ مختلف ٹیکسوں کا نفاذ اور ڈالر کی اونچی اڑان بتائی گئی ہے۔ جس کے تحت ہنڈا 125 کی قیمت 18 ہزار روپے اضافے کے ساتھ یک لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ ہنڈا 70 کی قیمت دس ہزار روپے اضافے کے ساتھ 73 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس طرح سوزکی کمپنی نے بھی اپنی مختلف برانڈز کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں تین سے پانچ ہزار روپے اضافہ کر دیا ہے۔