سیالکوٹ (آن لائن)سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جب خان صاحب مجھے جناب سپیکر کہہ کر بلاتے تھے تو میری ہنسی چھوٹ جاتی تھی کہ میرے تو پیسے پورے ہوگئے نواز شریف نے کہا تھا کہ اگر بھارت سے دوستی کرنی ہے تو برابری کی سطح پر کرنی ہے آج کے حکمران ان کی منتیں ترلے کر رہے ہیں یہ حکمران مریم نواز سے ڈرتے ہیں ہم فوج اور
محب وطن جماعتوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دانشمندی سے کشمیر کے مسئلے کا حل کروائیں۔ ورکر ز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کس نے اجازت دی کہ وہ کشمیر کو تین حصوں میں بٹوارے کی بات کریں عمران خان کو کہا تھا کہ مودی کو فون نا کرو،یا خط نا لکھو مودی سے بات کرنی ہے تو ویسے کرو جیسے نواز شریف کرتے تھے نواز شریف کو سزا اس لئے مل رہی ہے کہ اس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا آج بھارت کے ٹکرے ہونے کی ابتداء انہوں نے خود ہی کر دی مودی اور نیازی کا وقت ایک ساتھ ختم ہونے والا ہے نیازی اگر کسی سازش کا حصہ بنا،یاملک کا سودا کیا تو ہمارے ہاتھ ہوں گے اور تمہارا گریبان جس جماعت نے ملک میں ترقیوں کے جال بچھائے وہ آج مشکلات میں گھری ہوئی ہے آج شریف خاندان جو تکالیف برداشت کر رہے ہیں وہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لئے ہے تم جو یوٹرن لیتے ہو ہماری زبان میں اسے جھوٹ کہتے ہیں عمران نیازی کہتا تھا کہ کشکول نہیں پکڑوں گا مگر اب ہاتھ اور پاوں دونوں ہی پھیلا دئیے عمران خان بتائیں کہ نواز شریف نے لوٹا کیا تو کہتا ہے کہ یہ نہیں پتہ سب کو گرفتار کر لیا تو عوام خود مسلم لیگ کا جھنڈا اٹھا لیں گے۔