ریاض(آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب سے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل کے مطابق وزیر خارجہ نے کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب سے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے گزشتہ روز مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار حج کی سعادت حاصل کرنے آیا ہوں،حج کے لیے بلاوا قسمت والوں کو آتا ہے۔دوسری جانب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیرخارجہ کے عدم موجودگی پر بلا ول بھٹو نے بھی اعتراض کیا تھا۔