منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھانے کا وقت گزر چکا، امریکہ کے ٹرپ سے کپتان ٹریپ ہو کر آئے اب مگر مچھ کے آنسو نہ روئیں، مولانافضل الرحمان نے سنگین دعوے کردیئے

datetime 6  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھانے کا وقت گزر چکا،مودی کا حالیہ اقدام اچانک نہیں،اس کا وعدہ انہوں نے اپنے انتخابی منشور میں عوام سے کیا تھا،تب ہمارے وزیراعظم مودی کی الیکشن مہم چلا رہے تھے، امریکہ کے ٹرپ سے کپتان ٹریپ ہو کر آئے اب مگر مچھ کے آنسو نہ روئیں۔ منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ

سلامتی کونسل کہ قرار دادیں کشمیر کو حق خود ارادیت اور متنازعہ علاقہ قرار دیتی ہیں،بھارت کے حالیہ فیصلے نے بین الاقوامی دستاویزات کی نفی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،صرف عالمی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری 70 سال بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں،اس وقت تاریخ انسانی کے سفاک دور سے کشمیری گزر رہے ہیں،گلگت بلتستان اور کشمیر کی جغرافیائی صورتحال مختلف ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پر حکومتی موقف واضح نہیں،حکومت اور جعلی وزیر اعظم نے مشترکہ اجلاس کو غیر سنجیدہ لیا،موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں،بیس منٹ کیلئے ملتوی کیا گیا اجلاس چار گھنٹے تک ملتوی رہا۔ انہوں نے کہاکہ کور کمانڈر کانفرنس میں اصولی موقف اپنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکاری کا یہ اقدام اچانک نہیں،اس کا وعدہ انہوں نے اپنے انتخابی منشور میں عوام سے کیا تھا اور تب ہمارے وزیراعظم مودی کی الیکشن مہم چلا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیر کی آئینی حیثیت اور آرٹیکل 370 کو تبدیل کرنے کا منشور بھارتی عوام کو دیا،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے سوال اٹھایا کہ آخر ہماری سفارتکاری پوری دنیا مین کیوں ناکام ہوئی؟،امریکہ کے ٹرپ سے کپتان ٹریپ ہو کر آئے اب مگر مچھ کے آنسو نہ روئیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں استعمال ہونے والوں میں ایک مہرہ ہمارا کپتان بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرنڈر ہونا عمران خان کی خاندانی صفات میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…