پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

(ن) لیگ نے ناکام خارجہ پالیسی، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ،کشمیر کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرلیا، اراکین پارلیمنٹ کو ہدایات جاری

datetime 6  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی، وزیراعظم کے دورہ امریکہ اور کشمیر کے معاملے پر حقائق بھرپور انداز میں سامنے لانے کیلئے اپنے اراکین پارلیمنٹ کوہدایت کردی۔منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سینیٹ میں

اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں حکومت کی مبینہ ناکام خارجہ پالیسی پر بھی کڑی تنقید کی گئی۔اجلاس میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی اراکین کو کو کشمیر سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت بڑھتی جا رہی ہے۔سینئر حریت رہنماؤں کو نظربند کر دیا گیا ہے،حریت رہنما یاسین ملک کی صحت کے حوالہ سے تشویشناک خبریں آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت فوری طور پہ مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے اجلاس میں حکومت کی غلط پالیسیوں وزیراعظم کے دورہ امریکہ اور کشمیر سے متعلق حکومتی پالیسی بارے کھل کر بات کرنے کیلئے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے اجلاس میں حکومت کی غلط پالیسیوں وزیراعظم کے دورہ امریکہ اور کشمیر سے متعلق حکومتی پالیسی بارے کھل کر بات کرنے کیلئے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو ہدایات جاری کیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…