منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے شہری ہوائی اڈوں کی جانب بھیجے گئے ڈرون طیاروں کا راستہ روک دیا گیا

datetime 6  اگست‬‮  2019 |

صنعاء( آن لائن )یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے اعلان میں بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے شہری ہوائی اڈوں کی جانب بھیجے گئے ڈرون طیاروں کا راستہ روک دیا گیا۔عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ سعودی رائل ایئرفورس اور فضائی دفاع کی فورسز نے مملکت میں شہری ہوائی اڈوں کی سمت آنے والے ڈرون طیاروں کو مار گرانے میں کامیاب ہو گئیں۔

. یہ طیارے ایران کی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے بھیجے تھے۔کرنل المالکی نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے ہوائی اڈوں اور شہریوں اور مقیم افراد کو نشانہ بنانے کی وحشیانہ کوششوں اور بین الاقوامی انسانی قانون کی دھجیاں اڑانے پر روشنی ڈالی۔ ترجمان کے مطابق یہ کارستانیاں جنگی جرائم میں شمار ہوتی ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ فورسز کی کمان اس دہشت گرد ملیشیا کے خلاف منہ توڑ اقدامات پر عمل درامد جاری رکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…