اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر خلاف ورزیوں ،بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری،کلسٹر بموں کے حملوں کی وجہ سے بری ،فضائی اور بحری فوج کسی بھی قسم کی بڑی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان کی تمام اہم تنصیبات ،فضائی اڈوں کی حفاظت کےلئے پاک فضائیہ کے پائلٹ اور دوسرا عملہ
بھی ہائی الرٹ پر ہے اور ماضی کے واقعات کی روشنی میں کسی قسم کا مقابلہ کرنے کےلئے ہمہ وقت چوکس ہے۔ بھارت کے دو جنگی طیارے گرائے جانے اور ایک جدید ہیلی کاپٹر کی تباہی کے بعد نریندر مودی کی حکومت جوابی کارروائی کا سوچ سکتی ہے اور شدید دبائو کا شکار ہے۔عسکری ذرائع نے بتایا کہ اگر بھارت نے ایسی منفی سوچ اورکارروائی کا مظاہر ہ کیا تو پاک فضائیہ اور بری فوج کو پہلے سے زیادہ چوکس پائے گی ۔