اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ایف بی آر کا نان فائلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ،پانچ ہزار مربع گز سے زائد مکان کے مالک اور ہزار سی سی سے زائدگاڑیوں کے مالکان بھی زد میں آگئے

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اْن ایک لاکھ نان فائلرز کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو 5 ہزار مربع گز سے زائد کے مکان یا ایک ہزار سی سی سے زائد انجن کی حامل گاڑیوں کے مالکان ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے بتایا کہ ہم ان تمام افراد کو نوٹس جاری کریں گے جنہیں انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے ٹیکس ریٹرنز کے لیے متعدد مرتبہ حتمی تاریخ میں اضافہ کیا ہے اور آخری مرتبہ ریٹرنز جمع کروانے کے لیے 2 اگست کی تاریخ دی گئی جبکہ اس کے علاوہ اثاثے ظاہر کرنے کے لیے بھی متعدد مرتبہ حتمی تاریخ میں اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس وقت تک 21 لاکھ افراد نے اپنے ٹیکس ریٹرنز جمع کروائے ہیں، جو ایف بی آر کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ ایف بی آر کا ادارہ مذکورہ تعداد کو رواں سال 2019 میں 40 لاکھ تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے پہلے ہی سے 80 لاکھ سے ایک کروڑ افراد کے اعداد وشمار جمع کیے جاچکے ہیں جن کے پاس 5 ہزار مربع گز سے زائد کا مکان یا ایک ہزار سی سی سے زائد انجن کی حامل گاڑی اور ملک کے مختلف علاقوں میں بینک اکاؤنٹس موجود ہیں۔مذکورہ اعدادوشمار مختلف مراحل میں مذکورہ افراد کو نوٹسز جاری کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ حکومت مناسب سطح تک انکم ٹیکس ریٹرنز میں اضافہ کرنا چاہتی ہے اور تمام ریجنل ٹیکس افسران (آر ٹی اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان افراد کو نوٹس جاری کریں جن کے نام پر انڈسٹریل یا کمرشل یوٹیلیٹی بل جاری کیے جاتے ہیں۔مختلف یوٹیلیٹیز ترسیل کرنے والی مختلف کمپنیوں سے پہلے ہی درخواست کی جاچکی ہے کہ وہ ایسے افراد کی نشاندہی کریں اور اس کے ساتھ ہی صارفین سے یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ وہ اصل صارف کے نام پر بل کو تبدیل کروائیں، یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ متعدد بلز ایک ہی صارف کے نام پر جاری ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…