پشاور(آن لائن) قبائلی اضلاع الیکشن، 6 آزاد ارکان میں سے 5ارکان نے اہم سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق کے پی کے قبائلی اضلاع سے کامیاب 6 آزاد ارکان میں سے 5 پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعت بی اے پی میں شامل ہوگئے۔قبائلی اضلاع سے کے پی کی 16 نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے 10 اور 6 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدواروں
کو 3 اگست تک سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، 6 آزاد میں سے 3 بلاول آفریدی، الحاج شفیق آفریدی اور عباس الرحمان مومند نے بی اے پی جبکہ غازی غزن جمال اور محمد شفیق نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تاہم شمالی وزیرستان پی کے 111 سے کامیاب آزاد رکن میر کلام ابھی تک کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان نہ کرسکے