اسلام آباد(آن لائن) آئی ایم ایف کی نمائندہ ماریہ ڈریساڈ بن نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد دیگا۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماریہ ڈریساڈ بن نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالناہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد دیگا۔ماریہ ڈریساڈ بن نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد پاکستان کے ٹیکس کے نظام اور محصولات میں بہتری بھی ہے۔ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ کم ہورہاہے۔واضح رہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام چھ جولائی کو منظور کیا اور اس کے تحت ایک بلین ڈالر کی رقم فوری طور پر پاکستان کو فراہم کر دی گئی تھی جبکہ بقیہ رقم قسطوں میں دی جائے گی جس کے لیے طے شدہ شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر اس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق اس کے لیے پاکستان کو آئندہ تین برس تک سخت مالیاتی پالیسی پر عمل کرنا پڑے گا۔پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے اس پیکج کی اہمیت اس لیے بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ اس کے بعد بین الاقوامی پارٹنر کی طرف پاکستان کو اضافی 38 بلین ڈالرز کی امداد کی فراہمی کی راہ ہموار ہو جائے گی جو آئی ایم ایف کے اس پروگرام کے دورانیے میں دی جا سکے گی۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ ماریہ ڈریساڈ بن نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد دیگا۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماریہ ڈریساڈ بن نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالناہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد دیگا۔