اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی اعلان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی یکطرفہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،بھارتی فیصلہ جموں کشمیر کے عوام کے لئے اور پاکستان کے لئے ناقابلِ قبول ہے،اس عالمی تنازع میں فریق کی حیثیت سے پاکستان تمام قانونی راستے اختیار کریگا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان آج بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر پر اعلان کی شدید مذمت اور رد کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر عالمی متنازعہ علاقہ ہے۔ ترجمان نے
کہاکہ بھارت کے یکطرفہ اقدام سے اس تنازع کی حیثیت تبدیل کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی یکطرفہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی فیصلہ جموں کشمیر کے عوام کے لئے اور پاکستان کے لئے ناقابلِ قبول ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اس عالمی تنازع میں فریق کی حیثیت سے پاکستان تمام قانونی راستے اختیار کریگا۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کشمیر کاز کے لئے اپنی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے صدارتی آرڈیننس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔