اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 11 ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے شعبہ ( ایس ایم ایز) کو 111 ارب روپے کے نئے قرضے جاری کئے گئے ہیں جو مالی سال 2017-18ء کے اسی عرصہ کے
دوران قرضوں کے اجراء سے 86 ارب روپے زائد رہے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 11 مہینوں کے دوران ایس ایم ایز کے شعبہ کو 25 ارب روپے کے نئے قرضے جاری کئے گئے تھے۔