اسلام آباد (این این آئی)سینئر صحافی سابق مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی نے مقدمہ کے خاتمے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ پیر کو دائر کر دہ درخواست میں عرفان صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ 25 سال سے صحافت اور تعلیمی شعبے سے وابستہ ہو، صحافتی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز سے نوازا جاچکا ہو۔درخواست میں میں کہاگیا کہ پولیس نے میرے خلاف سیاسی انتقامی
کارروائی کرتے ہوئے بدنیتی پر مبنی بے بنیاد ایف آئی آر درج کی۔درخواست میں اے ایس آئی، ایس ایچ او تھانہ رمنا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں کہاگیاجس گھر پر قانون کی خلاف ورزی کی الزام پر مقدمہ درج کیا گیا، وہ میری ملکیت میں تھا ہی نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ میرے خلاف درج مقدمے کو ختم کیا جائے۔ درخواست میں کہاگیاکہ عدالت مجھے انصاف فراہم کریں۔