اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئندہ ہفتے شہباز شریف اور بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان اگلے ہفتہ ملاقات پر اتفاق ہوا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سینٹ الیکشن میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے،اپوزیشن متحد ہے اراکین کو بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سینٹ الیکشن مین حکومت کو بے نقاب کرنا اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہے،حکومت کا غیر جمہوری رویہ اپوزیشن کی جیت ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سینٹ کے انتخابات کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اگلے ہفتہ ملاقات پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے کہاکہ سینٹ الیکشن میں جن اراکین نے ووٹ نہیں دیا انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہاکہ موجودہ صورت حال میں رھبر کمیٹی کا اجلاس بلاناچاہئے، رھبر کمیٹی آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئندہ ہفتے شہباز شریف اور بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔