اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ریڈ الرٹ پر ہے،یاسین ملک کو شادی کی دسویں سالگرہ پر گرفتار کیا گیا،انہیں چار ماہ سے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،انکی حالت بہت خراب ہے۔
انہیں قید تنہائی میں رکھ کر ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صحت دن بدن گرتی جا رہی یے،یاسین ملک کو کمر میں شدید تکلیف ٹانگ اور کان کا انفکیشن ہوا ہے، بائیں آنکھ میں خون کے لوتھڑے بن چکے ہیں۔یاسین ملک کشمیریوں کی دعائوں کی بدولت زندہ ہیں۔یاسین ملک آج تک اپنی بیٹی سے ملاقات نہیں کر سکے۔بھارتی حکومت یاسین ملک کو علاج معالجے کیلئے اسپتال منتقل کرے۔بھارت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور فضائیہ کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بیوروکریسی کو چھٹی دے دی گئی ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت بنا کر خود ہی گرا دیتا ہے کشمیر یوں کو بھارتی مظالم کی عادت ہو چکی یے۔بھارتی حکومت آئین سے آرٹیکل 35 اے کا خاتمہ چاہتی ہے ۔بھارت ایل او سی پر جارحیت سے پاکستان کو خوفزدہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔چھبیس فروری 2019 کو بھارتی فضائیہ نے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔پاکستانی شاہینوں نے بھارتی جہاز گرا کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔پلوامہ واقعہ کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی۔بھارتی عزائم کو بنیاد بنا کر پاکستان کو سلامتی کونسل میں جانا چاہئے۔بھارتی عزائم خطے میں جنگ کا ماحول پیدا کر رہے ہیں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوج کی 28 ہزار تازہ دم نفری بھجوا رہا ہے،پاکستان کو حریت قائدین کی نظربندی کا معاملہ سلامتی کونسل میں لے جانا چاہئے۔