منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

کرپشن الزامات،مالدیپ کے سابق نائب صدر بھارت فرار ہونے کے بعد گرفتار

datetime 4  اگست‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی )مالدیپ پولیس نے بھارت میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے اپنے ملک کے سابق نائب صدر احمد ادیپ کو گرفتار کرلیا۔امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ پولیس کا کہنا تھا کہ ریاستی فنڈز میں مینہ خورد برد کے الزام پر سوالات سے بچنے کے لیے بھارت جاکر سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے پر سابق نائب صدر کو گرفتار کرلیا اور انہیں واپس مالدیپ لے آئے۔

سابق نائب صدر احمد ادیپ مالدیپ سے فرار ہوکر براستہ سمندر جنوب بھارت کی ٹیوٹی کورن بندرگاہ پہنچے تھے، جہاں بھارتی حکام نے انہیں ملک میں داخل نہیں ہونے دیا کیونکہ ان کے پاس اس جگہ سے داخلے کے لیے مطلوبہ دستاویزات نہیں تھے۔بعد ازاں مالدیپ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے احمد ادیپ کو گرفتار کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں پولیس نے کہا کہ سابق نائب صدر کو ہماری حراست میں مالدیپ کے دارالحکومت میل منتقل کیا جارہا۔دوسری جانب مالدیپ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ احمد ادیپ کو لانے والی کشتی جلد مالدیپ پہنچے گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق احمد ادیپ کو تفتیش کے بعد واپس مالدیپ بھیج دیا گیا، تاہم بھارتی حکام نے ان کی واپسی پر فوری طور پر کوئی بات کرنے سے انکار کیا۔ احمد ادیپ کے لیے پیش ہونے والی بین الاقوامی قانونی ٹیم کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی تحفظ کی تلاش تھی اور انہوں نے پناہ کے عمل کے لیے کوشش شروع کی تھی۔قبل ازیں مالدیپ پولیس کا کہنا تھا کہ احمد ادیپ کو ریاستی فنڈز میں مبینہ طور پر خورد برد پر سوالات کے لیے بدھ کو پیش ہونا تھا لیکن وہ پیش ہونے کے بجائے ملک سے باہر چلے گئے۔پولیس کے مطابق عدالت میں زیرالتوا مقدمات کی وجہ سے عدالتی حکم پر احمد ادیپ کا پاسپورٹ ضبط تھا جبکہ سابق نائب صدر حال ہی میں 33 سالہ جیل کی سزا سے بری ہوئے تھے۔واضح رہے کہ انہیں یہ سزا کرپشن اور سابق صدر یامین عبدالقیوم کے مبینہ قتل کی کوشش سے متعلق دہشت گردی کے الزامات پر ہوئی تھی۔احمد ادیپ کو یامین کی اسپیڈ بوٹ پر دھماکے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور 2016 میں انہیں جیل ہوئی تھی، اس دھماکے میں یامین کی اہلیہ بھی معمولی زخمی ہوئی تھیں۔اس تمام معاملے پر ایف بی آئی حکام نے تحقیقات میں

معاونت کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں کشتی میں کوئی بارودی مواد نہیں ملا اور احمد ادیپ کی جیل سیاسی مقاصد کے طور پر ہے۔تاہم گزشتہ برس صدارتی انتخاب میں یامین عبدالقیوم کی شکست کے بعد مالدیپ کی عدالت نے احمد ادیپ کی سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نئی تحقیقات کا حکم دیا تھا لیکن عدالت نے ان کے سفر پر پابندی لگائی تھی کیونکہ ریاست نے احمد ادیپ کی رہائی پر اپیل دائر کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…