اسلام آباد(آن لائن) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس نے ہمیشہ مضبوط فورس ہونے کا ثبوت دیا ہے انسداد ہشت گردی میں پولیس نے فورسز کے ساتھ کھڑے ہوکر شانہ بشانہ وطن کو محفوظ کرنے میں کردار ادا کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل
قمر جاوید باوجوہ نے پولیس کے یوم شہداء پر اپنے خصوصی پیغام میں پولیس شہداء اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پولیس انتھک محنت کے بعد مضبوط و پیشہ ورانہ فورس بن چکی ہے پولیس نے ہمیشہ مضبوط فورس ہونے کا ثبوت دیا ہے اور انسداد دہشت گردی میں بھی پولیس نے وطن کو محفوظ کرنے میں فورسز کے شانہ بشانہ کردار ادا کیا ہے ۔