اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان کو ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث ذوالقعدہ کے 30دن مکمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیر 12اگست کو عیدالاضحٰی منانےکا اعلان کردیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں پشاورکی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس تاریخی مسجد قاسم علی خان میں مفتی محمد شہاب الدین
پوپلزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا،جلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ چونکہ صوبہ بھر میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے شہادتیں موصول نہ ہونے کی بناء پر اکمال ثلاثین کرتے ہوئےذولقعدہ کے تیس دن پورے کئے جائیں گے۔یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہوگا۔امکان ہے کہ وہ بھی 12اگست کو عید منانے کا اعلان کرینگے۔