کراچی (آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سعید غنی اور شہلا رضا کو صوبائی وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کارگردگی نہ دکھانے والے وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بعض وزراء کے محکموں میں تبدیلی ہو گی اور کچھ نئے چہرے سندھ کابینہ میں شامل ہوں گے۔سعید غنی اور شہلا رضا سے بھی قلمدان واپس لینے پر غور ہو رہا ہے۔سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے ذرائع مطابق بلاول بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت سندھ کے کئی وزراء سے ناخوش ہیں۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،واسا،محکمہ پبلک ہیلتھ انجئیرنگ کراچی سمیت سندھ بھر میں صورتحال بہتر کرنے میں ناکام رہا ہے۔سندھ سالڈ ویسٹ میجمنٹ بوڑد صوبے کے بیشتر اضلاع میں اپنا دائرہ کار بڑھانے اور کچرا اٹھانے کے لیے انتظامی اقدامات نہ کر سکا۔اور پیپلز پارٹی کے متعدد ارکان اسمبلی و رہنماؤں نے بھی بلاول بھٹو سے وزیر بلدیات سعید غنی کی شکایات کی تھیں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے وزیر اعلیٰ سندھ وزرائ کو تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔وزیر ترقی نسواں شہلا رضا سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان بھی مو جو د ہے۔سندھ کابینہ میں 4 وزراء اور 3 مشیر شامل کیے جا سکتے ہیں سندھ کابینہ میں توسیع کا مرحلہ رواں ہفتہ ہو گا۔امدا پتافی کو ورکس اینڈ سروسز،ناصر شاہ کو آبیاشی اورندا کھوڑو کو ترقی نسواں کا قلمدان واپس ملنے کا امکان ہے۔جبکہ جام اکرام اللہ دھاریجوا، اعجازشیرازی کے نام بھی زیر غور ہیں۔جب کہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں سعید غنی کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔