بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان اختلافات شد ت اختیار کر گئے،معروف اداکارہ کو بھی بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان اختلافات شد ت اختیار کر گئے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے ایک سینئر عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ بھارتی سپریم کورٹ کی مقرر کردہ انتظامی کمیٹی کے اراکین نے ایک سینئر کھلاڑی سے بات کر کے تجویز پیش کی کہ وہ سوشل میڈیا پر

یہ پیغام پوسٹ کرے کہ ٹیم کے ماحول کے حوالے سے خبریں من گھڑت ہیں اور ٹیم میں سب کچھ بہت اچھا ہے۔بی سی سی آئی کے رکن نے بتایا کہ مذکورہ کھلاڑی نے اس پیشکش میں کوئی خاص دلچسپی نہ دکھائی جس کے سبب معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔انہوں نے کہا کہ انتظامی کمیٹی میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی، اگر کھلاڑیوں کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ کمیٹی سے بات کر سکتے ہیں البتہ کمیٹی سے کسی کھلاڑی نے باضابطہ طور پر اختلافات پر بات نہیں کی۔بھارتی ٹیم میں اختلافات کی خبروں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب روہت شرما نے کپتان ویرات کوہلی کی بیوی اور معروف اداکارہ انوشکا شرما کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔ٹیم میں اختلافات ابھر کر اس وقت سامنے آئے جب ورلڈ کپ کے دوران بھارتی ٹیم کو میزبان انگلینڈ کے ہاتھوں گروپ مرحلے میں شکست ہوئی اور اس میچ کے بعد ہونے والی میٹنگ میں باؤلنگ یونٹ کو اپنی بہت سبکی محسوس ہوئی۔ٹیم ذرائع کے مطابق بھارتی باؤلرز کا موقف تھا کہ شکست میں صرف ان کی خراب باؤلنگ کا کردار نہیں بلکہ باولرز پر انگلیاں اٹھانے سے قبل دیگر پہلوؤں پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔بورڈ کے ایک اور رکن ٹیم میں اختلافات کی خبروں پر کافی پریشان نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو ٹیم کے ماحول اور اسپرٹ کے ساتھ ساتھ کارکردگی بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ٹیم کے دو لیڈر نہیں ہو سکتے جن میں سے ہر کسی کے چاہنے والے میڈیا میں دوسرے پر کیچڑ اچھالیں، ان اختلافات کی اب تک کوئی تردید نہیں کی گئی اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ صرف میڈیا کی پھیلائی ہوئی باتیں ہیں، اگر ایسا ہے تو وہ اس بات کو اہمیت دینے کے بجائے نظرانداز کیوں نہیں کر دیتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…