منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

یمن کے شہید فوجیوں کے 2000 اقارب کے لیے خصوصی حج کا اعلان

datetime 28  جولائی  2019 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حسب سابق یمنی فوج اور حکومت نواز مزاحمتی ملیشیا کے شہید اہلکاروں کے 2000 قریبی عزیزو اقارب کے لیے خصوصی طور پرحج کے انتظامات کا حکم دیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یمنی فوج کے شہید اہلکاروں نے قریبی عزیزو اقارب کے لیے

حج کے انتظامات کا حکم خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے جاری کردہ حج پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد شہید ہونے والے فوجیوں کے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرنا ہے۔ شاہ سلمان کی طرف سے ماضی کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے یمنی فوج کے شہداء کے 2000 اقارب کے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔خادم الحرمین الشریفین حج پروگرام کے جنرل سپروائزر اور وزیر برائے مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ یمن کے جن شہریوں کے سرکاری حج کا انتظام کیا گیا ہے ان میں یمن میں شہید ہونے والے فوج کے شہداء کے لواحقین شامل ہیں۔ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے یمن اور دوسرے ممالک کے مسلمانوں کے لیے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کے احکامات ان کی عالم اسلام کے لیے جذبہ خیر سگالی کی عکاسی کرتا ہے۔سعودی عرب یمنی فوج کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے جنہوں نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربانیں۔خیال رہے کہ سعودی فرمانروا کی طرف سے ہرسال فلسطین اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے شہریوں کی بڑی تعداد کو اسلامی اخوت اور جذبہ خیر سگالی کے تحت خصوصی حج کا انتظام کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل فلسطین، سوڈان اور دوسرے ملکوں کی شخصیات کے خصوصی حج کا اعلان کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…